لندن(پریس ریلیز)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی(لندن) نے کہاہے کہ مردم شماری میں دھاندلی کے ذریعے کراچی کی نصف سے زائدآبادی کو جبری لاپتہ کردیاگیاہے اور عوام اس دھاندلی زدہ مردم شماری کو کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کریں گے ۔ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری ہونے والے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں کی آبادی کو نصف سے بھی کم ظاہرکرنے کے منصوبے پرعمل کیاجارہاہے تاکہ کراچی سمیت سندھ کے شہروں کو وسائل ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں نمائندگی کے جائزحق سے محروم رکھا جاسکے اور اس شرمناک منصوبے میں مہاجرقوم کے میرجعفروں اور میرصادقوں نے گھناؤنے کردار ادا کیاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حالیہ مردم شماری میں بدترین دھاندلی کااندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ادارہ شماریات کے مطابق کراچی اورحیدرآباد ڈویژن میں مردم شماری کاعمل 95فیصد مکمل ہوچکا ہے اور اس کے تحت کراچی کی آبادی ایک کروڑ 39 لاکھ جبکہ حیدرآباد ڈویژن کی آبادی ایک کروڑ10 لاکھ بتائی جارہی ہے یعنی کراچی اور حیدرآبادڈویژن کی آبادی کراچی کی آبادی میں محض 29 لاکھ کافرق ہے جوناقابل یقین ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ان اعدادوشمارسے واضح ہوگیا ہے کہ حالیہ مردم شماری میں ایک مرتبہ پھر کراچی کی نصف سے زائد آبادی کو جبری لاپتہ کیاجارہا ہے تاکہ کراچی اور اسکے شہریوں کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھاجاسکے لیکن کراچی سمیت سندھ کے شہری عوام اس دھاندلی زدہ مردم شماری کو کسی بھی قیمت پرقبول نہیں کریں گے۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ مردم شماری میں کراچی کی نصف سے زائد آبادی کو ”،مائنس” کرنے کا نوٹس لیاجائے اور کراچی سمیت سندھ کے تمام شہروںمیں مردم شماری کا عمل شفاف بنایاجائے۔
اگلی خبر پڑھیے
8 ستمبر, 2023
پاکستان لندن میں ہونے والے 10ویں کامن ویلتھ یوتھ وزارتی اجلاس میں شرکت کرئے گا
28 اپریل, 2023
پاکستان ہائی کمیشن لندن میں کوئٹہ ایسوسی ایشن کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں ظہرانہ
13 اپریل, 2023
برطانوی پاکستانی مرد کم عمربچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں ملوث ہیں،ہوم سیکرٹری سویلا بریورمین
7 اکتوبر, 2022
’ میں کبھی ایسا کہہ ہی نہیں سکتا‘ مارکس پوٹزل کی امر بالمعروف و نہی عن المنکر وزارت کے دعوے کی تردید
7 اکتوبر, 2022
روس کو ڈرون کون فراہم کر رہا ہے؟ | یورپ | براعظم بھر سے خبریں اور حالات حاضرہ | ڈی ڈبلیو
متعلقہ خبریں

یوروپی رہنما پیوٹن کے روس کے خلاف اتحاد کے اظہار میں پراگ میں ملاقات کر رہے ہیں۔ خبریں | ڈی ڈبلیو
6 اکتوبر, 2022

کشمیریوں کی شناخت ختم کرنے کا بھارتی منصوبہ چوتھے جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے،معظم خان
6 اکتوبر, 2022
یہ بھی دیکھئے
Close