برطانیہپاکستانہماری کمیونٹی

‘‘مسلم کونشن اْمہ کو ایک پرچم تلے اکٹھا کرنے کا واحد پیلٹ فارم ہے ’’

تقریب میں یورپ بھر سے ہزار سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔

برمنگھم(روبی حیدر سیدہ) مسلم کنونشن کے زیر اہتمام ،نفسیاتی صحت،سماجی مسائل،پر گفتگو اور اْنکے حل کیلئے ایک تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں نہ صرف برطانیہ بلکہ یورپ بھرسے تقریبا ہزار سے زائدمہمانوں نے شرکت کی۔تقریب کے روز تمام عمر کے گروپوں کے لیے مختلف پروگراموں کا احاطہ کیا گیا جس میں نفسیاتی صحت اور سماجی مسائل کے بارے میں ورکشاپس، تھیٹر کی کارکردگی، بازار، نشید اور قرآن کی تلاوت اور زندہ امام مہدی کے بارے میں گفتگو شامل تھی۔ مہمانوں کو تقریب میں شرکت کی سہولت دینے کیلئے برطانیہ بھر سے ٹرانسپورٹ مہیا کی گئی۔قوت گویائی اور سماعت سے محروم مہمانوں کیلئے اشاروں کی زبان کے ماہر کی خدمات حاصل کی گئی تھی تاکہ وہ بھی مسلم کنونشن کی جانب سے منعقدہ تقریب کے اغراض و مقاصد کو سمجھ اور جان سکیں۔ تقریب میں دلچسپ بات یہ تھی کہ خواتین کی ایک کشیر تعداد نے شرکت کی اور پروگرام کو بے حد سراہا۔

کنونشن سے سکالرز اور علما نے خطاب کیا۔تقریب میں مہمانوں کیلئے خوردونوش کا شاندار انتظام کیا گیا تھا۔یقیناََ مسلم کنونشن ایک ایک پلیٹ فارم ہے جس میں ہرطبقہ فکر لوگ شامل ہیں اور ہم خیال لوگوں کو ایک پرچم تلے اکٹھا ہونے کا موقع فراہم کیا گیا۔تقریب میں شامل شرکا نے منتظمین کی جانب سے عمدہ انتظام کرنے پر شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

مہمان مقررین میں مولانا شہنشاہ نقوی، آیت اللہ اکشوری، شیخ نور محمد، شیخ محمد علی ہلی، سید حیدر بحر العلوم جلال مغنیہ اور معروف قاری فرحان علی وارث، ملا نذر قطری، جلال معصومی، علی فضیل وغیرہ شامل تھے۔

 

 

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button