قازقستان

قازقستان:خودمختاری کا ساراوقار ملکی سالمیت اور امن میں مضمر ہے،توکایف

سربراہ مملکت نےیوم جمہوریہ کے موقع پر بہادری کے کارناموں اور قوم کے لیے شاندار خدمات پر فوج کے افسران کو اعزازات سے نوازا

نور سلطان،قازقستان(رضا سید،نمائندہ بین الاقوامی امور)قازقستان کے صدر کسیم جومارٹ توکایف نے ملک کے یوم جمہوریہ کے موقع پر بہادری کے کارناموں اور قوم کیلئے شاندار خدمات دینے پرتینوں افواج کے اعلی افسران کو اعزازات سے نوازا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر کسیم جومارٹ توکایف نے  شرکاء  تقریب کو  یوم جمہوریہ پر مبارکباد دی اور انہیں یاد دلایا کہ 25 اکتوبر 1990 کو ہماری ریاست کی خودمختاری کا اعلان منظور کیا گیا تھا۔ صدر قازقستان نے کہا کہ یہ ایک تاریخی دستاویز ہے جس نے قازقستان کی آزادی کی راہ ہموار کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملکی تاریخ کے اس انتہائی اہم دن کو قومی تعطیل کا درجہ دیا گیا ہے اور کہا کہ اس سال سے ہم اس تہوار کو اعلیٰ سطح پر منائیں گے۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر پہلی بار فوجی اور خصوصی تمغات اور کلاس رینک سے نوازا جائے گا۔ اْن کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ہیروز کی شجاعت اور دلیری کے شاندار واقعات کو یاد رکھنا چاہیئے۔’’ہم ان ہیروز کا ملک ہیں جنہوں نے سفید کلائی کی طاقت اور سفید نیزے کی نوک سے ملک کا دفاع کیا۔‘‘ ہمارے جوان ہمیشہ پانچ ہتھیار تیار رکھتے تھے تاکہ دشمن  ہمارے ملک کی سرزمین کے کنارے کو چھو نہ پائے۔اْنہوں نے کہا کہ  قازقستان کا پرچم چڑھتے ہوئے سورج کے ساتھ ہی بلند ہوتا ہے۔

صدر توکایف نے اپنی عوام پر زور دیا کہ وہ بزرگوں کے بتائے ہوئے راسہ پر گامزن رہیںکیونکہ خودمختاری کا سارا وقار زمین کی سالمیت اور ملک کے امن میں مضمر ہے۔ آپ ان قیمتی اقدار کی حفاظت کر رہے ہیں۔ ہماری قابل اعتماد فوج اور دیگر حفاظتی ادارے ہماری ریاست کی مضبوط ڈھال ہیں۔

اْنہوں نے کہا کہ ہمیں تمام شعبوں میں مضبوط نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں ہر وقت ملک کو درپیش خطرات اور دشمن سے لڑنے کیلئے تیار رہنا چاہیے۔ اْنہوں نے اپنے خطاب میں عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی سرحدوں کی حفاظت اور سالمیت کا تحفظ ہر شہری کا فرض ہے۔ اپنے ملک کی سلامتی کو یقینی بنانا ایک مقدس فریضہ اور اعلیٰ ذمہ داری ہے۔ آپ اس ذمہ داری کو نہ صرف سمجھتے ہیں بلکہ اپنے ملک کی بنیاد کو مضبوط کرنے میں ایک اہم کردار بھی ادا کرتے ہیں۔ آپ مادر وطن کی حفاظت کے لیے دن رات خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔صدر نے کہا کہ نوجوان فوجی جوان ہمیشہ آپ کی قائم کردہ عظیم روایات اور بہادری کے عظیم کارناموں کو مشعل راہ سمجھتے ہیں اس لیئے ہر افسر کا فرض ہے کہ وہ اپنے جنرل کا نام دغدار کیئے بنا اسکی عزت اور وقار کو بلند رکھے۔

صدر توکایف نے مزید کہا کہ ہمارے دلوں میں ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے اداروں کا بہت احترام ہے۔آپ قازقستان کے عوام کی پرامن زندگی اور امن کا تحفظ کرتے ہیں۔  خطہ میں بڑھتے ہوئے جیوسٹریٹیجک تناؤ کے تناظر میں، فوج کی اہمیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ سربراہ مملکت نے کہا کہ فوج، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور خصوصی ادارے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ایک قابل اعتماد ستون ہیں، جوامن عامہ اور شہریوں کے تحفظ
کی ضمانت ہیں۔
صدر نے کہا تمام شہریوں کے لیے جامع سماجی حمایت، جو ہمارے قومی مفاد اور معاشرے میں استحکام کا تحفظ کرتی ہے، ہمیشہ ریاستی پالیسی کی ترجیح رہے گی۔ طاقت کے ڈھانچے کی تاثیر، سب سے پہلے، قیادت کی پیشہ ورانہ مہارت، یعنی جرنیلوں پر مبنی ہوتی ہے۔ صدر نے کہا کہ لوگوں کی زندگی اور قسمت، سماجی نظم، فلاح و بہبود اور ملک کی پائیدار ترقی آپ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر منحصر ہے۔
قازقستان کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ وطن عزیز اور اپنی مقدس آزادی کی حفاظت ہر شہری کا فرض ہے۔ میں آپ سب کے خاندانوں کے لیے اچھی صحت اور خوشحالی کی خواہش کرتا ہوں! یوم جمہوریہ مبارک ہو! ہمارا نیلا پرچم ہمیشہ بلند رہے۔

 

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button