بنگلہ دیش

شیخ مجیب کے قاتل کو بنگلادیش کے حوالے کیا جائے،امریکہ سے مطالبہ

قاتل کی حوالگی نہ صرف عوام بلکہ شیخ حسینہ کیلئے بھی اہمیت کا حامل ہے،بنگلا دیش کےوزیر مملکت برائے خارجہ امور

ڈھاکہ(نمائندہ خصوصی)بنگلا دیش نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ  شیخ مجیب کے قاتل شیخ رشید کی امریکہ سے  ملک بدری کے عمل میں تیزی لائے ۔بنگلا دیش کےوزیر مملکت برائے خارجہ امور شہریار عالم نے واشنگٹن میں امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی آر شرمین سے ملاقات میں انہیں بتایا کہ یہ مسئلہ بنگلہ دیش کے عوام اور خود وزیر اعظم شیخ حسینہ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

بنگلا دیش کے وزیر مملکت عالم نے بنگلہ دیش اور امریکہ کے درمیان مجرموں کی حوالگی کے معاہدے کو جلد از جلد مکمل کرنے پر بھی زور دیا۔ شہریار عالم نے امریکی حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ بنگلہ دیش ریپڈ ایکشن بٹالین کی ایلیٹ قانون نافذ کرنے والی ایجنسی اور اس کے سینئر عہدیداروں کے خلاف پابندیاں جلد از جلد واپس لے۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button