پاکستان

12 سالہ بچہ بدفعلی کا شکار، ڈیڑھ ماہ بعد بھی ملزمان پکڑے نہ جاسکے

کورنگی اللہ والا ٹاون رشیدیہ مسجد کے قریب 17 اگست کو افسوسناک واقعہ پیش آیا، 12 سالہ بچے کو کچھ درندہ صفت انسان نے بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

بد فعلی کا شکار بچے نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ وہ نماز پڑھنے جا رہا تھا کہ 2 لڑکوں نے اسے پیسوں کا لالچ دے کر مدد مانگی، بچے کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے اور وہ اپنی ماں کی مدد کرنا چاہتا تھا اس لیے ملزمان کی باتوں میں آگیا۔

ملزمان بچے کو سنسان جگہ لے گئے اور نہ صرف اسے بد فعلی کا نشانہ بنایا بلکہ شور مچانے یا ان کی بات نہ ماننے پر قتل کرنے کی بھی دھمکی دی۔

بد فعلی کے شکار بچے کی والدہ نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ جب ان کا بیٹا نماز پڑھ کر واپس نہ آیا تو وہ بے حد پریشان ہوگئیں، ارد گرد معلوم کرنے پر بھی کچھ پتہ نہ چلا۔

بچے کی والدہ کا کہنا تھا کہ پریشان گھڑی میں ایک ایک سے مدد مانگی، رشتے داروں کو فون کیا کہیں سے کچھ پتہ نہ چلا تو پولیس کو کال کی۔

ملزمان بچے کو علاقے کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے، بچے کی والدہ کے مطابق بچہ جب گھر پہنچا تو جسم کے مختلف حصوں سے خون نکل رہا تھا۔

بچے کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ طلاق کے بعد اکیلے اپنے بچوں کو پال رہی ہیں، بیٹے کے ساتھ بدفعلی کا واقعہ پیش آنے کہ بعد رشتے داروں نے لا تعلقی کرلی، بھائیوں نے ان سے بات کرنا چھوڑ دی ہے۔

ایم ایم نیوز سے بات کرتے بچے کی والدہ آبدیدہ ہوگئیں، والدہ نے بتایا کہ واقعے کے حوالے سے ایم پی اے راجہ اظہر سے بھی بات کی، لیکن ان کی جانب سے بھی کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔

بدفعلی کے شکار بچے کی والدہ کا کہنا تھا کہ طلاق کے بعد انہوں نے بہت مشکل وقت دیکھا، اکیلے بچوں کو پالا اور اب اس واقعے کے بعد وہ ذہنی طور پر بے حد پریشان ہوچکی ہیں، بیماریوں کے ساتھ ذہنی بے سکونی سے ان کا کام بھی متاثر ہورہا ہے اور گھر میں کوئی اور کمانے والا بھی نہیں ہے۔

دوسری جانب انویسٹیگیشن آفیسرموسیٰ کا واقعے کے حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس ملزمان کو پکڑنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے، اس حوالے سے ملزمان کے اسکیچ بھی بنائے گئے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ ملزمان جلد ہی پکڑے جائیں گے۔

کیا آپ بھی جعلی خبروں سے پریشان ہیں؟ تو ڈاؤن لوڈ کریں ایم ایم نیوز کی اپلیکیشن اور جانبدار خبروں سے جان جھڑائیں
مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button