برطانیہپاکستانکرکٹنیوزی لینڈ

سہ ملکی سیریز، نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کرائسٹ چرچ: سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کرائسٹ چرچ کے ہاگلے اوول کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ پاکستان کی جانب سے آج تین کھلاڑی میچ نہیں کھیلیں گے جن میں فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں جو کہ وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی ٹیم کے 2 فاسٹ بولر وائرل انفیکشن میں مبتلا، آج میچ کیلئے دستیاب نہیں ہونگے

علاوہ ازیں آل راؤنڈر عثمان قادر بھی انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں انجرڈ ہوگئے تھے، ان کا انگوٹھا فیلڈنگ کے دوران فریکچر ہوگیا تھا۔

عثمان قادر کو ڈاکٹرز نے تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ عثمان قادر پاکستان کے لیے 16 اکتوبر سے دستیاب ہوں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کپتان بابراعظم کررہے ہیں جبکہ نائب کپتان شاداب خان بھی ٹیم کا حصہ ہیں، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، حیدر علی، محمد نواز، آصف علی، وسیم جونیئر، شاہنواز دھانی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

کیا آپ بھی جعلی خبروں سے پریشان ہیں؟ تو ڈاؤن لوڈ کریں ایم ایم نیوز کی اپلیکیشن اور جانبدار خبروں سے جان جھڑائیں
مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button