کابل(نمائندہ خصوصی)افغان دارالحکومت کابل میں وزارت داخلہ کے احاطہ میں واقع مسجد میں خودکش بمبار کے حملے کے باعث 4 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد کے زخمی ہوگے ۔
امور داخلہ کے ترجمان نافی ٹھاکر کے مطابق، دھماکہ مسجد میں ہوا جبکہ مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں،حکام کی جانب سے جاں بحق افراد اور زخمیوں کی تعداد نہیں بتائی گئی۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسجد میں عام نمازیوں سمیت وزارت داخلہ کے اہلکار نماز ادا کرتے ہیں۔