انسانی حقوقبھارتجنوبی ایشیاعالمی ادارۂ صحت

گیمبیا میں بھارتی دوا ساز کمپنی کے تیار کردہ کھانسی کے شربت سے 66 اموات ہوئی ہیں: ڈبلیو ایچ او

میڈن فارما کا شربت سے ہلاک ہونے والے درجنوں بچوں کی اموات پر تبصرہ کرنے سے انکار، جبکہ ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا نے بھی میڈیا کی جانب سے کی گئی کالز اور ای میلز کا جواب نہیں دیا

گیمبیا میں ہندوستانی دوا ساز قومی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ کھانسی کا شربت پینے سے 66 اموات واقع ہوئی ہیں۔ڈبلیو ایچ او ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او) نے بدھ کے روز کہا کہ گیمبیا میں گردوں کی بیماری میں مبتلا درجنوں بچوں کی موت کا تعلق ایک ہندوستانی دوا ساز کمپنی کی طرف سے بنائے گئے آلودہ کھانسی اور سردی سے بچاو کا شربت پینے سے ہو سکتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے کہیں اور بھی تقسیم کیا جا سکتا ہے، لیکن  اب تک صرف گیمبیا میں ہی اس صحافیوں کو بتایا کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی بھارتی ریگولیٹرز اور منشیات بنانے والی کمپنی، نئی دہلی میں قائم میڈن فارماسیوٹیکل لمیٹڈ کے ساتھ مل کر تحقیقات کر رہی ہے۔ میڈن فارما نے اپنی کمپنی کے تیار کردہ شربت پینے سے ہونے والی اموات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے، جبکہ ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا کو کالز اور رائٹرز کے پیغامات کا جواب نہیں دیا گیا۔ ادھر گیمبیا اور ہندوستان کی وزارت صحت نے بھی  ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کی گئی درخواست کا بھی فوری طور پرجواب نہیں دیا۔ ڈبلیو ایچ او نے میڈیکل پروڈکٹ الرٹ بھی جاری کیا جس میں ریگولیٹرز سے میڈن فارما کے سامان کو مارکیٹ سے ہٹانے کو کہا گیا۔ ڈبلیو ایچ او نے اپنے انتباہ میں کہا کہ مصنوعات کو دوردراز علاقوں کی منڈی کے ذریعے کہیں اور بھی تقسیم کیا جا سکتا ہے، لیکن  اب تک صرف گیمبیا میں ہی اس المناک واقعہ کا علم ہوا ھے۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button