– آواز ڈیسک –
رنگون: میانمار میں مقامی پرواز کے دوران ایک گولی طیارے کو چیرتی ہوئی اندر بیٹھے ایک مسافر کو جا لگی جس سے 27 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔میانمار ناؤ کے مطابق اندرون ملک پرواز کے دوران طیارے میں ایک مسافر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جب کہ طیارہ تین ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ گولی طیارے کے اس سمت سے داخل ہوئی جہاں مسافر بیٹھا ہوا تھا۔ گولی 27 سالہ نوجوان کے کان اور گردن کے درمیان لگی تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گولی کہاں سے چلائی گئی تھی۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور نہایت حیران کر دینے والا واقعہ ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
جملہ حقوق بحق مصنف و ناشرمحفوظ ہیں .
آواز دینی ہم آہنگی، جرات اظہار اور آزادی رائے پر یقین رکھتا ہے، مگر اس کے لئے آواز کا کسی بھی نظریے یا بیانئے سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ کو مصنف یا ناشر کی کسی بات سے اختلاف ہے تو اس کا اظہار ان سے ذاتی طور پر کریں. اگر پھر بھی بات نہ بنے تو ہمارے صفحات آپ کے خیالات کے اظہار کے لئے حاضر ہیں. آپ نیچے کمنٹس سیکشن میں یا ہمارے بلاگ سیکشن میں کبھی بھی اپنے الفاظ سمیت تشریف لا سکتے ہیں. آپکے عظیم خیالات ہمارے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں، لہٰذا ہم نہیں چاہتے کہ برے الفاظ کے چناؤ کی بنا پر ہم انہیں ردی کی ٹوکری کی نظر کر دیں. امید ہے آپ تہذیب اور اخلاق کا دامن نہیں چھوڑیں گے. اور ہمیں اپنے علم سے مستفید کرتے رہیں گے.