افغانستانتاجکستان

تاجکستان میں افغان سفیر کی یورپی یونین کی سفیر سے ملاقات

عالمی برادری کی شرائط پر عمل درآمد نہ ہونے تک طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا جائے گا،سفیر یورپی یونین

دوشنبہ،تاجکستان(نمائندہ آواز)تاجکستان میںاسلامی جمہوریہ افغانستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل محمد ظاہر اغبر نے یورپی یونین کے سفیر سے ملاقات کی ۔یورپی یونین کی سفیر مارلن جوزفسن نے ملاقات میں افغانستان کی سیاسی صورتحال اور افغان عوام کے ساتھ طالبان کے رویے کا جائزہ لیا اور اسے نامناسب قرار دیا۔اْنہوں نے کہا کہ افغانستان سے فرارہونے والے افغان شہریوں خاص کر نوجوان نسل اور ان کے اہل خانہ ملک چھوڑ کر فرار ہوکردوسرے ممالک میں جس حالت زار میں رہ رہے ہیںاس سے انکی ذہنی صحت خاص کر متاثر ہوئی ہے۔ یورپی یونین کی سفیر نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کہا کہ اس صورتحال میں افغان عوام اور افغان مہاجرین کو عالمی برادری کی مدد کی بہت ضرورت ہے اور عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ افغان عوام کی مدد کریں۔
مارلن جوزفسن نے کہا کہ "ہم افغانستان کے عوام کے ساتھ اپنے وعدوں پر قائم ہیں، اور طالبان کے بارے میں یورپی یونین کا موقف تبدیل نہیں ہوا ہے، اْنہوں نے مزید کہا کہ طالبان کی حکومت کو اس وقت تک تسلیم نہیں کیا جائے گا جب تک کہ وہ عالمی برادری کی شرائط کو تسلیم نہیں کرتے۔ افغان عوام کو مسلسل انسانی امداد کی ضرورت ہے، اور افغان مہاجرین، طلباءاور تاجکستان میں آباد افغان شہریوں کے ساتھ تعاون کرنے کا وعدہ کیا۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button