لندن(رضا سید)یوریشین کریٹیو گلڈ(ای سی جی )فلم فیسٹول برطانیہ نے ترکمانستان کو چوتھے بین الااقوامی یوریشین فلم فیسٹول میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ یوریشین کریٹیو گلڈ برطانیہ اب تک تین فلم فیسٹول معنقد کرچکا ہے ۔اس فلم فیسٹول میں دنیا بھر سے شارٹ فلمز،ڈاکومینٹری اور دیگر موضوعات پر فلمز بنانے والے شرکت کرتے ہیں۔اب تک ای سی جی کی جانب سے معنقد ہونے والے تین فلم فیسٹولز میں شرکت کیلئے نہ صرف وسطی ایشیا ممالک روس،قازقستان،،تاجکستان،ایران کرغیزستان بلکہ دنیا بھر سے اکثر ممالک اٹلی، فن لینڈ، امریکہ، بیلاروس، سویڈن، جرمنی،جارجیا، آرمینیا سمیت 150 سے زیادہ فلمیں پیش کی جا چکی ہیں۔
چوتھے بین الااقوامی سالانہ یوریشین فلم فیسٹیول (یوریشین کریٹیو گلڈ فلم فیسٹیول) میں شرکت کیلئے ای سی جی کی جانب سے پروگرام جاری کردیا گیا ہے۔

یوریشین ممالک میں سنیماٹوگرافی کی ترقی اور دنیا میں متعارف کرانے کے پلیٹ فارم کے طور پر، اس فلم فیسٹیول کا مقصد انگریزی بولنے والی ممالک میں یوریشین سنیما کو فروغ دینا، فلمی صنعت کے نمائندوں کو دنیا بھر کے پیشہ ور افراد سے ملنے کا موقع فراہم کرنا، اور ساتھ ہی اس کے مل جل کر کام کرنے اور فلمی صعنت میں ترقی کے امکانات پر تبادلہ خیال کرنا بھی ادارہ کی سوچ کو اجاگر کرتا ہے۔۔ ای سی جی کے تعاون سے یہ تقریب ہر سال لندن میں برٹش رومفورڈ فلم فیسٹیول کے نام سے معنقد ہوتی ہے۔ فلم فیسٹیول میں یوریشین آرٹ اور سلک روڈ فیشن شوز کی نمائشیں بھی ہوتی ہیں۔ فلم فیسٹول میں شرکت کے لیے فیچر فلمیں اور مختصر فلمیں، اینی میشن فلمیں، اور دستاویزی پروجیکٹس، کتابوں کے مسودے، اسکرپٹس، میوزک ویڈیوز اور موبائل ویڈیوز ، جو کبھی بھی برطانیہ میں پیش یا دکھائے نہ ہو،جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس فیسٹول میں شرکت کرنے والا خود بخود یوریشین کریٹیو گلڈ کا رکن بن جاتا ہے، جو تمام فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے تخلیقی لوگوں کو متحد کرنے کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ تمام تخلیقی کام صرف فلم فری وے پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن جمع کرائی جا سکیں گی۔فلم اگر کسی دوسری زبان میں بنائی گئی ہو تو اسکو انگریزی کے سب ٹائٹل کے ساتھ جمع کرایا جائے۔فلم فیستول میں پیش کی جانے والی فلموں پر ایک جیوری غور کرے گی، جس میں برطانوی ہدایت کار اسپینسر ہوکن، یوکرین کے ہدایت کار، تیسرے یوریشین فلم فیسٹیول کے فاتح سرگئی ٹمچینکو، لزبن میں مقیم پروڈیوسر نونو مارٹینی شامل ہیں۔ درخواست کی آخری تاریخ 1 جنوری 2022 ہے۔ فائنلسٹ کا اعلان مئی 2022 میں کیا جائے گا۔
