برطانیہپاکستانہماری کمیونٹی

آزادی کی حفاظت کرنا ،آزادی حاصل کرنے سے زیادہ مشکل کام ہے،ہائی کمشنر معظم احمد خان

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کی نئی تاریخ رقم کر رھا ہے،خطے میں بدامنی زور پکٹر سکتی ہے،برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کا یوم دفاع کی تقریب سے خطاب

سلاﺅ(رپورٹ سہیل لون)برطانیہ میں یوم دفاع پاکستان  کے سلسلے میں اوورسیز پاکستانی ویلفیئر کونسل(او پی ڈبلیو سی)کے زیر اہتمام  سلاو میں  ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان تھے۔سادہ اور پروقار تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر سمیت ہائی کمشن میں تعینات افواج پاکستان کے اعلی افسران،برطانیہ بھر سےمئیرز،کونسلرز اور کیمونیٹی کے ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے افواج  پاکستان کے ساتھ اظہار یک جہتی اور ان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔اس تقریب کا انقعاد او پی ڈبلیو سی کے  چیئرمین نعیم نقشبندی اور صدر حاجی عابد حسین نے کیا۔

سلاو،برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان یوم دفاع کے موقع پر تقریب سے خطاب کر ہے ہیں۔

 یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر  معظم احمد خان نے کہا آزادی حاصل کرنا ایک مشکل کام ہے لیکن آزادی کے بعد اْسکی حفاظت کرنا مشکل ترین کام ہے۔اْنہوں نے کہا اِس حوالے سے ہم اپنی افواج پاکستان کی خدمات اور کاوشوں کو خراج تحسین اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔پاکستان کے ہائی کمشنر نے کہا ہم اپنے شہدا کے بچوں اور لواحقین کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔اْنہوں نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی ظلم وجبر کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نئی تاریخ رقم کردھا ہے جس کیلئے بین الااقوامی برادری کو اپنا بھرپور کردار اداکرنا ہوگا ورنہ خطہ کوشدید بدامنی اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

تقریب کا اغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔تلاوت قرآن پاک دانیال عباسی نے کی جبکہ ہدیہ نعت زرمینہ آصف چوہدری نے پیش کی۔اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ بھی سنایا گیا اور حاضرین محفل نے بھی قومی ترانہ گایا۔

چیئرمین او پی ڈبلیو سی نعیم نقشبندی اور غلام حسین اعوان(بیور چیف ٹی وی 92 برطانیہ) تقریب سے خطاب کررہے ہیں

اس موقع پرملک کیلئے پاکستانی افواج کی بے پناہ خدمات اور لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش و اعتراف کرتے ہوئے ہائی کمشنر سمیت افواج پاکستان کو خصوصی شیلڈز پیش کی گئی۔تقریب میں شامل فنکاروں نے ملی نغموں سے حاضرین محفل  کے لہو کو بھی خوب گرمایا۔۔پروقار تقریب میں ڈیفنس اینڈ نیول اتاشی کموڈور جمال عالم،ملٹری ایڈوائزر کرنل آصف رانا،فرسٹ سیکرٹری فیصل محمود،واجد حسین،لارڈ قربان حسین،مئیر آف سلاو نذیر احمد ، آکسفورڈ سے اے آر وائی کے نمائندے آفتاب بیگ مرزا،محمد زاہد راجہ،نوید احمد منگا،سماجی و سیاسی

مرزا آفتاب بیگ(نمائندہ اے آر وائی آکسفورڈ) کے ہمراہ قابل احترام برطانوی ممبران پارلیمنٹ لارڈ واجد خان اور راجہ محمد یاسین ایم پی

کارکن اقبال سندھو،صاحبزادہ عامر جہانگیر سمیت مئیرز ،کونسلرز ،سیاسی ، سماجی اور مذہبی کمیونٹی راہنمائوں نے شرکت کرکے پاکستان کی افواج کو خراج تحسین اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔مقررین کا کہنا تھا افواج پاکستان ملک و سرحدوں کی محافظ ہیں ملک میں آنے والی قدرتی آفات میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی جدوجہد اور قربانیاں بے مثال ہیں۔پاکستانیوں کی اپنے ملک کے دفاع کی سوچ ایک جیسی ہے۔آزادی حاصل کرنا مشکل اور اس کی حفاظت میں پاک افواج کا کردار اور قربانیاں بے مثال ہیں۔

پاکستان ہائی کمشن لندن میں تعینات ڈیفنس اینڈ نیول ایڈوائزر جمال عالم اور ملٹری ایڈوائزرکرنل آصف رانا

یوم دفاع کی تقریب میں کیمونیٹی کے سرگرم رہنماوں کو اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔اس موقع پر برطانیہ میں تعینات رہنے والے سابقہ ملٹری اتاشی بریگیڈیر ندیم اقبال کی کرونا سے وفات پر خصوصی دعا بھی کی گئی۔

پاکستانی کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت اور ایلنگ کونسل کے میئر مْنیر احمد نے تقریب میں خصوصی شرکت

 

یوم دفاع کے موقع پر شرکا محفل اور مہمان خصوصی کی مزید تصاویر

 

صاحبزادہ جہانگیر نیول ایند ڈیفنس اتاشی جمال عالم اور کرنل آصف رانا کے ہمراہ

 

صحافی مْبین احمد اور اسد ملک تقریب میں دوستوں کے ہمراہ

May be an image of 3 people, people standing, people sitting and indoor

کرنل آصف رانا ملٹری اتاشی پاکستان ہائی کمشن لندن کے ہمراہ برطانوی پارلیمنٹ کے رکن راجہ محمد یاسین(ایم پی) اورصاحبزادہ جہانگیر خان
May be an image of 6 people, people standing, flower and indoor
لندن:پاکستان ہائی کمشنر معظم احمد خان یوم دفاع کی تقریب میں شرکت کیلئے سلاو آمد۔چیئرمین او پی ڈبلیو سی نعیم نقشبندی ،صدر حاجی عابد حسین اور امجد بوبی نے اْنکا استقبال کیا۔
مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button