امریکہ

امریکہ نے اوائل نومبر میں مکمل ویکسین لگوانے والے مسافروں کیلئے فضائی سرحدکھولنے کا اعلان کردیا

پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ ایک احسن قدم ہے،بورس جانسن

واشنگٹن(رائٹرز)امریکہ نومبر میں چین ، بھارت، برطانیہ اور بہت سے دوسرے یورپی ممالک کےاْن مسافروں کیلئے  اپنی فضائی سرحدیں کھول دے گا جو  کووڈ 19 کے خلاف مکمل طور پر ویکسین لگوا چکے ہیں۔۔ متعلقہ سفری پابندیاں گزشتہ سال کے آغاز میں لگائی گئی تھی۔اِس بات کا اعلان وائٹ ہاؤس میں کورونا وائرس کے بارے کوآرڈینیٹر جیف زینٹس نے کیا۔اس سے قبل جیف زینٹس نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ پابندیاں ختم کرنے کا ابھی صیحح وقت نہیں۔پابندی لگنے کے باعث ہزاروں غیرملکی شہری امریکا میں آباد اپنےعزیز واقارب کو ملنے کیلئے اور کاروبار کے سلسلے میں آنے والے افرادکو محدود کردیا تھا۔
   
غیر امریکی شہریوں پر پابندی گذشتہ برس جنوری 2020 میں اس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے آنے والے ہوائی مسافروں پر عائد کی تھی اور پھر دوسرے ممالک تک بڑھا دی گئی،اس بات کا اندازہ لگائے بناکہ انہیں کیسے اور کب اٹھانا ہے۔ امریکہ یورپ کے 26 شینگن ممالک بشمول فرانس ، جرمنی ، اٹلی، اسپین،سوئٹزرلینڈ اور یونان کے ساتھ ساتھ برطانیہ ، آئرلینڈ ، چین ، بھارت ، جنوبی افریقہ ، ایران اور برازیل سے مکمل طور پر ویکسین شدہ ہوائی مسافروں کو امریکہ آنے کی اجازت دے گا۔
زینٹس نے سوائے ’’نومبر کے اوائل‘‘کے ابھی تک قطعی تاریخ  کے بارے کچھ نہیں بتایا۔  نئی پالیسی کا اعلان امریکہ نے اس ہفتے وائٹ ہاؤس میں برطانیہ ، بھارت ، جاپان اور آسٹریلیا کے رہنماؤں کی میزبانی سے قبل کیا جب بائیڈن منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر کر رہے ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اس اعلان کو "کاروبار اور تجارت کے لیے ایک شاندار قدم قرار دیا ، اور کہا کہ یہ بہت احسن فیصلہ ہے کہ  یہ بہت اچھا ہے کہ دونوں اطراف کے خاندان اور دوست ایک بار پھر مل سکتے ہیں۔”

 

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button