پرم،مغربی سائبیریا،روس(مانیٹرنگ ڈیسک/اے ایف پی)مغربی سائبیریا کے شہر پرم کی پرم اسٹیٹ یونیورسٹی میں مسلع طالب علم کی فائرنگ سے کم از کم 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور طالب علم بھی زخمی ہوگیا جس کو علاج کیلئے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ ۔فائرنگ کے واقعہ کے بعد مقامی اسکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں کلاسیں منسوخ کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق، ماسکو سے تقریبا 1300 کلومیٹر مشرق میں پرم شہر کی پرم اسٹیٹ یونیورسٹی میں مسلح طالب علم کی فائرنگ سے کم ازکم آٹھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔مسلح طالب حملہ آور کی فائرنگ سے بچنے کیلئے کیمپس میں موجود طالب علموں نے دوسری منزل کی کھڑکیوں سے کود کر اپنی جان بچائی۔دوسری منزل سے کودنے کے باعث درجنوں افراد زخمی ہوگے جن کو علاج کیلئے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

واقعہ کی تحقیق کرنے والی تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا کہ اس سانحہ میں آٹھ افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی ، جو بڑے جرائم کی تحقیقات کرتی ہے ، نے بتایا کہ پولیس نے مشتبہ شوٹر کو گرفتاری کے خلاف مزاحمت کے بعد گولی مار کر زخمی کر دیا اور اب وہ ہسپتال میں ا±سکا علاج ہورہاہے۔ کمیٹی نے حملے کے بعد طالب علم کے خلاف مجرمانہ قتل کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔ کریملن نے کہا کہ صدر ولادیمیر پیوٹن کو فائرنگ کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔صدر پیوٹن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ کو بتایا کہ صدر نے وزرات صحت اورسائنس کو حکم دیا ہے کہ وہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کوتائی نہ ہونے دیں اور خود پرم پہنچ کر سارے کاموں کی نگرانی کریں۔ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ "صدر نے سانحے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا جہنوں نے اس واقعے کے نتیجے میں خاندان اور پیاروں کو کھو دیا ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا کہ مشتبہ شوٹر نے اپنا ہتھیار ، شکار کی رائفل ، قانونی طور پر مئی 2021 میں خریدی تھی۔ ایک ٹی چینل نے نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ملزم کی شناخت تیمور بیکمانسروف کے نام سے کی۔

ایک مقامی 59.ru نیوز ویب سائٹ نے مشتبہ شوٹر کی ایک غیر مصدقہ سوشل میڈیا پوسٹ شائع کی جہاں اس نے اپنے منصوبوں اور حملے کے محرکات کو تفصیل سے بیان کیا۔ "جو کچھ ہوا وہ دہشت گردانہ حملہ نہیں تھا (کم از کم قانونی نقطہ نظر سے)۔ میں کسی شدت پسند تنظیم کا رکن نہیں تھا ، میں غیر مذہبی اور غیر سیاسی تھا۔ کسی کو معلوم نہیں تھا کہ میں کیا کرنے جا رہا ہوں ، میں نے یہ تمام کارروائیاں کیں۔ پوسٹ میں ، مبینہ شوٹر نے کہا کہ وہ "نفرت سے بھرا ہوا” ہے اور وہ ایک طویل عرصے سے شوٹنگ کی منصوبہ بندی کر رہا تھا اور آتشیں اسلحہ خریدنے کے لیے پیسے بچا رہا تھا۔ تعلیمی سہولیات پر سخت سکیورٹی کی وجہ سے اسکول میں فائرنگ کا واقعہ نسبتا غیر معمولی ہے اور اس لیے کہ قانونی طور پر آتشیں اسلحہ خریدنا مشکل ہے ، حالانکہ شکار کی رائفلوں کا اندراج بھی کیا جاتا ہے۔ ایک تعلیمی مرکز پر روس کا آخری مہلک حملہ مئی 2021 میں ہوا ، جب 19 سالہ نوجوان نے وسطی شہر کازان میں اپنے پرانے اسکول میں فائرنگ کر دی جس سے 9 افراد ہلاک ہو گئے۔
