برطانیہ

برطانیہ:موسم سرما کی شدت سے بچاو کیلئے 50 سال سےزائد عمر افراد کو کوویڈ بوسٹر لگانےکامنصوبہ

حکومت "سخت" موسم سرما میں مزید لاک ڈاؤن  لگانے کی بجائے ویکسین پر انحصار کرتی ہے

لندن(رائٹرز)برطانیہ جلد ہی بوڑھے اور زیادہ کمزور لوگوں کے لیے کوویڈ-19 ویکسین بوسٹر پروگرام شروع کرے گا کیونکہ وزیر اعظم بورس جانسن کی حکومت "سخت” موسم سرما میں مزید لاک ڈاؤن  لگانے کی بجائے ویکسین پر انحصار کرتی ہے۔

COVID-19 vaccine boosters 'likely' needed for immunosuppressed population

عہدیداروں نے بتایا کہ کوویڈ 19 ویکسین نے 112،000 سے زیادہ جانیں اور 24 ملین افراد کو انفیکشن ہونے سے بچایا ہے۔اسی لیے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 50 سال سے زیادہ عمر کے یا طبی لحاظ سے کمزور افراد کے لیے تیسرا شاٹ تجویز کیا گیا ہے ، جو اس سے شیدید متاثر ہوسکتے ہیں۔وزیر اعظم بورس جانسن کو امید ہے کہ بوسٹر پروگرام ، جو اس کے ممکنہ اثرات کے بارے میں جانے  بغیر شروع کیا جارہا ہے ، شروع کرنے سے  برطانوی ہسپتال مزید لاک ڈاوٗن لگائے بنا موسم سرما کے تمام انفیکشنز کا بوجھ برداشت کر سکتے ہیں۔ اس  کے علاوہ "پلان بی” کا خاکہ بھی تیار کیا گیا ہے ، جس میں کچھ حالات میں ویکسین سرٹیفکیٹ ، ماسک پہننا لازمی شامل ہوگا، اور عوام کو گھر سے کام کرنے کو کہا جائے گا کوریزرو میں رکھا گیا ہے۔

برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے کہا کہ بوسٹر پروگرام اگلے ہفتے شروع ہو گا اور انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ہیلتھ ورکرز کے لیے ویکسینیشنبر لازمی ہو جائے گی۔ ویکسی نیشن اور امیونائزیشن کی مشترکہ کمیٹی (جے سی وی آئی) کی سفارش کے مطابق برطانیہ کی چاروں قومیں بوسٹر مہم چلائیں گی۔ جے سی وی آئی نے تجویز دی کہ بوسٹر دوسرے شاٹ کے چھ ماہ بعد دیا جائے۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button