انڈونیشیابین الاقوامی

انڈونیشیا نومبر میں غیر ملکیوں کے لیے سرحد دوبارہ کھول دے گا ،وزیر صحت

آبادی کے 70 فیصد عوام کو ویکسین کی پہلی خوراک لگانے کا ہدف پورا کرنا ہماری ترجیع ہے

جکارتہ  (رائٹرز) انڈونیشیا کے وزیر صحت بڈی گونادی صادقین نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ ملکی سرحدیں نومبر میں غیر ملکیوں کے لیے کھولنے کےارادہ ہے۔اس بات کا عندیہ انہوں نے رائٹرز کے ساتھ ایک انٹرویو میں دیا۔وزیر صحت نے امید ظاہر کی کہ اْس وقت تک ملک کی  70 فیصد آبادی کو کم از کم ویکسین کی ایک خوراک لگ چکی ہو گی

انٹرویو میںبڈی گونادی صادقین نے کہا کہ یہ فیصلہ برطانوی طرز کی حکمت عملی کو اپناتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ ہماری ترجیع ہے کہ عوام کو کم ازکم ویکسین کی ایک خوراک لگ جائے تاکہ ہسپتال میں داخلوں اور شرح اموات میں بھی کمی ہو۔ اسی لیے ہماری توجہ ویکسین کی پہلی خوراک پر ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ اگر ہم 208 ملین آبادی میں سے 140 یا 150 ملین لوگوں ،جوکل آبادی کا 70 فیصد بنتی ہے، کو ویکسین کی پہلی خوراک لگانےکا ہدف پورا کرلیں تو ہم نومبر میں ملکی سرحدیں غیر ملکیوں کو کھول سکتے ہیں۔

Tourists walk on a beach as the government extends restrictions to curb the spread of coronavirus disease (COVID-19) in Badung, Bali, Indonesia September 9, 2021. Antara Foto/Nyoman Hendra Wibowo/via REUTERS

یہ پہلی بار ہے کہ عوامی سطع پر انڈونیشیا کے کسی سینئر وزیر  نے نومبر 2021 میں ملکی سرحدیں کھولنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ اس اجازت کے تحت انڈونیشیا میں صرف وہی غیر ملکی شہری داخل ہوسکیں گےجن کے پاس سفارتی یا ورکنگ ویزا  ہوگا ، یا اْنہیں کوئی استثنا حاصل ہے۔ گونادی نے کہا کہ جونہی ہی ہم نے آبادی کے 70 فیصد لوگوں کو ویکسین کی دو خوراکیں لگانے کا ہدف پورا کر لیا توسرحدی پابندیوں میں مزید نرمی کی جائے گی۔ انڈونیشین کابینہ نے بالی جزیرے کو سیر وسیاحت کیلئے دوبارہ کھولنے کے لیے بھی رضامندی کا اظہار کیا ہے لیکن اس کے واسطے کوئی حتمی ٹائم لائن طے نہیں کی گئی ہے۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں