اسلام آباد:افغانستان کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے روس، چین، ایران اور چند وسطی ایشیائی ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس کی میزبانی پاکستان نے کی۔
پاکستان کی جانب سے اجلاس کی میزبانی کا مقصد جنگ زدہ افغانستان میں چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک مشترکہ علاقائی حکمت عملی تیار کی جا سکے۔
واضح رہے کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک کے درمیان گزشتہ بدھ کے روز منعقدہ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا کہ ‘ممالک نے افغانستان میں ہونے والی پیش رفت پر قابو پانے اور ایک جامع، مربوط اور ہم آہنگ ردعمل کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کیا’۔
علاقائی ممالک، افغانستان کے ساتھ اپنی سرحدوں پر سکیورٹی کی صورتحال، افغان سرزمین کا استعمال کرتے ہوئے دوسرے ممالک پر حملے شروع کرنے، انتہا پسندی کے پھیلاؤ، مہاجرین کی آمد، منشیات کی اسمگلنگ اور بین الاقوامی جرائم کے بارے میں فکر مند ہیں۔