اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)کے ترجمان عبدالحفیظ خان نے اگلے ہفتے اسلام آباد سے کابل کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے سے متعلق خبر کی تردید کی ہے۔اس سے قبل اے ایف پی نے ترجمان کے حوالے سے خبر شائع کی تھی کہ پی آئی اے 13 ستمبر سے کابل کیلئے پروازیں شروع کرنے جارہی ہے اور"ہمیں فلائٹ آپریشن کے لیے تمام تکنیکی منظوری مل گئی ہے۔ ہمارا پہلا کمرشل طیارہ ، (ای) ایئربس اے 320 ، 13 ستمبر پیر کے روز اسلام آباد سے کابل کے لیے روانہ ہوگی۔"
پی آئی اے کے ترجمان نے اے ایف پی کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے وضاحت جاری کی اور کہا اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ ایئرلائن تجارتی پروازیں دوبارہ شروع کر رہی ہے۔
خبر کی وضاحت کرتے ہوئے ترجمان پی آئی اے کے ترجمان نے وائس آف امریکہ (وی او اے)سے بات کرتے ہوئےکہا کہ فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے سے کیلئے ہمیں کچھ وقت درکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کا انحصار ائیرپورٹ پر میسر سہولیات پر ہے جن کا ابھی انتظام ہونا باقی ہے۔ اشاعت کے مطابق ، پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ میڈیا میں جو رپورٹس پروازیں شروع کرنےکے حوالے سے شائع ہوئی ہیں وہ”سیاق و سباق سے ہٹ کر” لی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان دارالحکومت میں کچھ بین الاقوامی ادارے اور مشن باقاعدگی سے پی آئی اے کے ساتھ رابطے میں تھے اور انہوں نے چارٹر فلائٹس چلانے کی درخواست کی تھی جس کیلئے ایئرلائن نے اجازت طلب کی۔ وی او اے کی رپورٹ کے مطابق ،ترجمان کا کہنا تھا کہ "ہم نے دراصل کابل کے لیے چارٹر فلائٹ کی اجازت کے لیے درخواست دی تھی جسے میڈیا نے اس طرح بیان کیا کہ پی آئی اے اب 13 ستمبر سے اپنا باقاعدہ فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر رہی ہے ، جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔” ترجمان پی آئی اے کے مطابق فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے سے قبل "کچھ انتظامات” کرنے کی ضرورت ہے۔