پشاور:سینئر پاکستانی صحافی رحیم اللہ یوسف زئی طویل علالت کے بعد جمعرات کو پشاور میں انتقال کر گئے۔ وہ 67 برس کے تھے۔
رحیم اللہ یوسف زئی کے انتقال کے بارے میںان کے بیٹے ارشد یوسف زئی نے ایک ٹویٹ کے زریعے آگاہ کیا۔بیٹے نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ان کے والد نے کینسر کے خلاف طویل جنگ لڑی۔
یوسف زئی کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں انزرگئی میں جمعہ کو ادا کی جائے گی۔ یوسف زئی پشاور بیورو میں دی نیوز انٹرنیشنل کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر تھے اور پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں بی بی سی کی پشتو اور اردو سروسز کے نمائندے بھی تھے۔ وہ اسامہ بن لادن اور افغان طالبان کے رہنما ملا عمر کے انٹرویو کے لیے مشہور تھے۔