مہمند ایجنسی:معتبر زرائع کے مطابق مہمند ایجنسی میں فوج کی دو چیک پوسٹوں پر دہشت گردحملہ کرکے فرار ہوگے۔قانقن نافذ کرنے والے اداروں نے افغان بارڈر سیل کرکے علاقے میں کرفیو لگا دیا ہے۔فوجی اہلکار سرحد کےساتھ آباد علاقوں میں حملہ آوروں کو تلاش کررہے ہیں۔علاقے کے لوگوں کے مطابق ابھی یہ یقین سے نہیں کہا جاسکتا کہ حملہ آور سرحد پار سے آئے تھے یا علاقے ہی میں موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔
مہمند ایجنسی:افغان سرحد سے متصل علاقوں میں کرفیو سی صورتحال – آواز
مقامی لوگوں کا کہنا ہے یہ بھی ممکن ہے کہ مبینہ طور پر یہ تحریک طالبان پاکستان کے لوگ ہوں جوطالبان کے خوف سے افغان صوبے کنٹر سے بھاگ کر پاکستانی علاقے میں آگے ہوں اور اْنکا سامنا پاکستانی فوج سے ہوگیا ہو اور اْنہوں نے چوکیوں پر حملہ کردیا ہو۔تاحال کسی جانی نقصان کے بارے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔