افغانستانپاکستان

کابل میں پاکستان مخالف ریلی

احتجاجی مظاہرہ میں لوگ ’’آزادی،آزادی‘‘ کے نعرے لگا رہے تھے

کابل:منگل کو خواتین کے ایک گروپ نے پاکستانی سفارت خانے کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا  مظاہرہ میں شامل خواتین پلے کارڈ اْٹھا رکھے تھے جن پر ’’پاکستان ،افغانستان چھوڑ دو‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔
خواتین کے مظاہرے میں بعد ازاں مزید لوگ شامل ہوتے گئے اوریوں یہ چند خواتین کا مظاہرہ سیکڑوں لوگوں کی ریلی میں بدل گیا جس سے کابل کی ٹریفک بھی متاثر ہوئی۔ مظاہرین’’آزادی،آزادی‘‘کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔
طالبان فورسز نے کچھ صحافیوں کو احتجاج کی فلم بندی سے روک دیا۔ بعدازاں طالبان نے مظاہرین کو منتشر کرنے ہوائی فائرنگ بھی کی۔جس پرمظاہرین منتشر ہو گئے ۔
بعض عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ احتجاجی مظاہرے کے موقع پر طالبان کی خواتین سےتلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button