افغانستانایرانپاکستان

طالبان نے پاکستان ، قطر ، ترکی ، روس ، چین اور ایران کو نئی حکومت سازی کی تقریب میں شرکت کی دعوت دے دی

طالبان ایک ایسی حکومت تشکیل دیں گے جسے عالمی برادری اور افغان عوام قبول کریں گے۔زرائع

کابل(نمائندہ خصوصی) معتبر زرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجشیر پر مکمل قبضہ کرنے کے بعد طالبان کی جانب سے بہت جلد افغانستان کی نئی حکومت کا اعلان کرنے کا امکان ہے۔نئی حکومت کا اعلان گذشتہ ہفتے ہونے کا امکان تھا لیکن  بعد ازاں اعلان کو دو مرتبہ ملتوی کر دیا گیا۔ روزنامہ آواز کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کی تیاریاں مکمل ہیں۔ زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ طالبان ایک ایسی حکومت تشکیل دیں گے جسے عالمی برادری اور افغان عوام قبول کریں گے۔

ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ طالبان نے پاکستان ، قطر ، ترکی ، روس ، چین اور ایران کو نئی حکومت سازی کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی تاس نے بھی تصدیق کی ہے کہ طالبان نے تقریب میں روس سمیت کئی ممالک کو بھی مدعو کیا ہے۔

 

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button