افغانستانپاکستان

صوبہ پنجشیر پر طالبان کا مکمل قبضہ،بھارت کو ایک اور محاذ پر بھرپور شکست

پنجشیرصوبہ کے لوگ ہمارے بھائی ہیں،ہم سب کو افغانستان کی تعمیر وترقی کیلئے ملکر کام کرنا ہے:ترجمان طالبان ذبیع اللہ مجاہد

کابل(نوراللہ خان)طالبان کے قائم مقام وزیر برائے وزیر ثقافت و اطلاعات اور ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ طالبان نے صوبہ پنجشیر پر مکمل قبضہ حاصل کرلیا ہے اور اب افغانستان پر ہماری حکومت ہے۔ترجمان طالبان نے کہا کہ افغانستان میں سلامتی اور امن کیلئے ضروری تھا کہ افغانستان کے تمام علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہوپنجشیر صوبہ پر قبضہ اللہ تعالی اور افغان عوام کی مدد سے حاصل ہوا  ہے۔
اْنہوں نے کہا کہ صوبہ پنجشیر میں مزاحمتی فورسز اور طالبان گذشتہ سات دنوں سے ایک دوسرے کے خلاف برسرپیکار تھے۔اسی دوران دونوں جانب میں شدید جھڑپیں بھی ہوئی اور فریقین کو جانی نقصان بھی اْٹھانا پڑا۔دوران مزاحمت مخالف فورسرز کے کمانڈرز بھی ہلاک ہوئے اور کچھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم صوبہ پنجشیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ اْن سے انتقام نہیں لیا جائے گا اور نہ ہی اْن سے امتیازی سلوک کیا جائے گا۔پنجشیر صوبہ کے لوگ ہمارے بھائی ہیں اور ہم سب کو افغانستان کی تعمیر وترقی کیلئے ملکر کام کرنا ہے۔ذبیع اللہ مجاہد نے بتایا کہ گذشتہ رات ہونے والی لڑائی میں مخالف فریق کے ایک اہم کمانڈر جنرل عبدالودود اور ترجمان فہیم دشتی مارے گئے۔
Afghan Resistance Force Spokesperson & Ahmad Massoud's Nephew Killed By Taliban In Panjshir
اس سے قبل مزاحمت کے شریک رہنما احمد مسعود نے طالبان کو مذاکرات کی پیشکش کی تھی جسے طالبان نے مسترد کر دیا تھا۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button