ماسکو (رائٹرز) روس میں اتوار کے روز کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 7 لاکھ تک پہنچ گئی ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18،645 نئے انفیکشن اور 793 مزید اموات کی اطلاع ملی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کیسوں کی کل تعداد 7،012،599 تک پہنچ گئی ہے، مجموعی طور پر اموات کی تعداد 187،200 ہے۔
روس کے سرکاری شماریاتی ادارے روزسٹاٹ جس کا اپنا سے ایک الگ سے حساب کتاب ہے، نے اگست میں کہا تھا کہ 365،000 افراد کووڈ 19یا اس سے متعلقہ اموات سے گذشتہ سال اپریل اور جولائی کے آخر تک ہلاک ہوئے۔ روزسٹیٹ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اضافی اموات کی تعداد ، جو کہ کچھ وبائی ماہرین کہتے ہیں کہ وبائی امراض کے دوران اموات کی تعداد کی پیمائش کرنے کا بہترین طریقہ ہے ، جوجولائی میں 528،000 تک پہنچ گیا تھا۔