ماسکو(ایلینا شیلووا)روسی صدر ولاد میر پوتن نے مغربی ممالک کی جانب سے افغان مہاجرین کوروس میں بسانے کی خواہش کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوویت یونین کی 10 سال کی جنگ کے خاتمے کے بعد ہم افغانستان کے معاملات میں دخل اندازی بند کرچکے ہیں۔
روسی صدر نے کہا ہے کہ امریکہ نے خود افغانستان پر جنگ مسلط کی اور ایسا نہیں ہوسکتا کہ دوسروں کی غلطیوں کی سزا ہم بھگتیں۔افغان جنگ سراسر نقصانات کا باعث بنی۔ انٹڑ نیشنل میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوتن نے افغان مہاجرین کیلئے روس میں کوئی جگہ نہیں اور جہنوں نے یہ جنگ چھیڑی تو وہ خود اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔
انہوں نے کہا کہ 20 سالہ افغان جنگ امریکا اور افغان عوام کے لیے سراسر سانحات اور نقصانات کا باعث بنی ہے۔امریکا کو افغان جنگ میں مکمل ناکامی ہوئی ہے، 20 سالہ مہم جوئی سانحات پر ختم ہوئی اور افغانوں کی روایات کو توڑنے کی ہر امریکی کوشش ناکام ہوئی۔
روسی صدرنے مزید کہا کہ باہر سے کوئی بھی چیز مسلط کرنے کے نتائج اچھے ثابت نہیں ہوتے اور تاریخ بتاتی ہے کہ بالخصوص افغانستان میں تو یہ نتائج صفر نکلتے ہیں۔ اور اس جنگ میں بھی یہی ہوا سوائے نقصانات اور ہلاکتوں کے کچھ حاصل نہیں ہوا
پوتن نے کہا کہ 20 سال تک امریکا افغانستان میں مسلط رھا اور اس جنگ کے نتیجے میں اپنا ملک چھوڑنے والے افغان مہاجرین کو ہم کیوں پناہ دیں اور ایسا ہو بھی نہیں سکتا۔
۔