اسلام آباد:ازبک اسٹیٹ یونیورسٹی آف ورلڈ لینگویجزکے اسٹینٹ پروفیسر ڈاکٹر بیرونی علیموف کے جنم دن کے موقع پر روزنامہ
آواز کے ایڈیٹر رضا سید نے مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں اْنہوں نے ڈاکٹر بیرونی علیموف کی بہترین صحت،لمبی زندگی،روشن مستقبل،تخلیقی اور تحقیقی میدان میں کامیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر بیرونی علیموف کا پس منظر
بیرونی علیموف 1973 میں خرزم کے علاقے میں آباد ازبک نسل کے ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1995 میں ازبکستان کی نیشنل یونیورسٹی سے صحافت کی ڈگری حاصل کی اور ازبکستان کے قومی ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے "انفارمیشن” ڈائریکٹوریٹ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ 1994- 1996 میں انفارمیشن ڈائریکٹوریٹ آف این ٹی آر سی میں بطور مترجم اور نامہ نگار خدمات سرانجام دیں ، 1996-1997 برطانیہ میں جمہوریہ ازبکستان کے سفارت خانے میں بطور تھرڈ سیکریٹری و پریس اتاشی تعینات رہے ، 1998-2000 میں ازبکستان کی وزارت خارجہ میں سیکرٹری اقتصادی تعلقات خدمات سرانجام دیں۔ آپ کی شاندار خدمات کے پیش نظرحکومت نے 2001 میں جاپان میں ازبک سفارت خانے میں بطور سیکنڈ سیکرٹری تعینات کردیا ،آپ نے 2005 تک جاپان میں اپنے ملک کیلئے بطور سفارت کار بہترین خدمات سرانجام دیں۔آپ کی ذہانیت اور مہارت کے پیش نظر 2005 تا 2008 تک جمہوریہ ازبکستان کے صدر کے دفتر کے چیف کنسلٹنٹ مقرر ہوئے ، آپکو 2008 میں جمہوریہ ازبکستان کے صدر کے قائم مقام پریس سیکرٹری کے عہدے پر فائز کردیا گیا جہاں آپ نے 2009 تک کام کیا۔

2009 سے 2011 تک ،روسی فیڈریشن میں جمہوریہ ازبکستان کے سفارت خانے میں سیکرٹری نیوز ایجنسی کی انفارمیشن سروس کے سربراہ رہے۔ ڈاکٹر علیموف نے رشیا سے واپس آکر 2012تا2015 تک ازبکستان کی نیشنل یونیورسٹی میں شعبہ صحافت میں پڑھائے جانے والے مضامین کے سربراہ اور سینئر لیکچرر جیسے عہدوں پر فائز رھے۔ ، آپکو ازبک اسٹیٹ یونیورسٹی آف ورلڈ لینگویجزمیں بین الاقوامی صحافت کی فیکلٹی میں بطور اْستاد پڑھانے کا 6 سالہ تجربہ بھی ہے اور اب تک آپ 10 مقالوں کے بطور سپروائیزر بھی رہے ہیں۔

سرگرمیاں: اخبار "ازبکستان ادب اور فن” (1993) کے نامہ نگار ، اخبار "فیملی اینڈ سوسائٹی” (1994) کے نمائندے ، انٹر نیشنل ہاؤس تاشقند (1999) کے اکیڈمک لیسیم کے استاد ، 2015 سے لیکر تاحال سینٹر فار ریٹرننگ میں شعبہ صحافت میں آنے والے نئے صحافیوں کی تربیت کرنے پر معمور ہیں۔
