بین الاقوامیپاکستانڈپلومیٹک

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

کینیڈا میں بطور ہائی کمشنر تعیناتی دوطرفہ تعلقات کے استحکام  میں معاون ثابت ہونگے

اسلام آباد:کینیڈا کے لیے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر امیر خرم راٹھور نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کینیڈا کیلئے نامزد پاکستانی سفیر کوکہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود اور انکے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ہماری حکومت کا اولین ترجیحات میں شامل ہے اور توقع رکھتے ہیں کہ کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے آپ ہرممکن اقدام اْٹھائیں گے۔

کینیڈا کیلئے نامزد پاکستان ہائی کمشنر امیر خرم راٹھور

 

وزیر  خارجہ نے نے وزارتِ خارجہ میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری امیر خرم راٹھور کی خدمات کو سراہا۔وزیر خارجہ نے توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آپ  جیسے منجھے ہوئے سفارت کار کی بطور ہائی کمشنر تعیناتی دوطرفہ تعلقات کے استحکام  میں معاون ثابت ہونگے۔
نامزد ہائی کمشنر کینیڈا امیر خرم راٹھور نے وزیر وزیر خارجہ کی جانب سے دی گئی ہدایات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، دو طرفہ تعلقات کے استحکام کیلئے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لانے کا یقین دلایا

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button