پاک آرمیپاکستاندفاعقازقستان

قازقستان اور پاکستان کی مشترکہ فوجی مشق “دوسترم سوئم” کا آغاز

مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دونوں افواج کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینا اور مضبوط کرنا ہے

اسلام آباد:پاک فوج کے ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان،قازقستان کے درمیان مشترکہ فوجی مشق "دوستریم سوئم کی افتتاحی تقریب آج قومی انسداد دہشت گردی مرکز (این سی ٹی سی) ، پبی میں منعقد ہوئی۔ اس مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دونوں افواج کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینا اور مضبوط کرنا ہے۔ دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز یرغمالیوں کو رہا کروانا ، کمپاو¿نڈ کلیئرنس ، ہیلی کاپٹر سے رسے کی مدد سے ا±ترنااور کلوز کواٹر بیٹل (سی کیو بی) مشقوں اور طریقہ کار میں حصہ لیں گی۔ یہ مشق مربوط ہم آہنگی ، باہمی تعاون ، فوری فیصلہ سازی اور حکمت عملی کی سطح پر تیزی سے اقدامات پر مرکوز ہوگی۔ افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے فوجی حکام بھی موجود تھے۔


مشترکہ مشق دو نوں ممالک کی فوجوں کے درمیان دو سالہ مشق کے طریقہ کار کے طور پر منعقد کی جا رہی ہے۔ پہلی مشترکہ مشق 2017 میں پاکستان جبکہ دوسری 2019 میں قازقستان میں منعقد ہوئی۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button