کابل: دو امریکی حکام نے اتوار کو رائٹرز کو بتایا کہ امریکہ نے کابل میں اپنے سفارت خانے سے سفارتکاروں کو نکالنا شروع کر دیا ہے۔ ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ سفارت خانہ میں کام جاری رہے گا اور صرف چند لوگ ہی یہاں موجود ہونگے جبکہ عملے کی اکثریت وہاں سے جانے کے لیے تیار ہے۔
توقع کی جا رہی تھی کہ بیشتر سفارت کاروں کا انخلا اتوار کو شروع ہو جائے گا ، کیونکہ طالبان جس تیزی سے علاقے فتح کررہے تھے اور اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں جس نے اسلام پسند گروپ کو کچھ دنوں میں کابل کے دروازے تک پہنچا دیا۔