کابل(فرزانہ خوستی): افغان وزرات خزانہ کا کہنا ہے کہ ملک کی نو بندرگاہوں پر طالبان کے قبضے کے باعث افغان محکمہ کسٹم کی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں اور جو آمدن ہوتی تھی اب وہ طالبان وصول کررہے ہیں۔
وزارت کے ترجمان محمد رفیع تابے نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ نے اسلام قلعہ ، تورغونڈی ، نیمروز ، ابو نصر فراہی ، شیر خان ، ایکانم ، اشکاشم ، اسپن بولدک اور ڈنڈے پٹن کی بندرگاہوں پر کسٹم آپریشن معطل کردیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک بڑے شہروں میں امن واماں کی صورتحال بہتر نہیں ہوجاتی وزارت خزانہ نے قومی آمدنی کے نقصان کو روکنے کے لیے نگرانی کے نظام میں سرگرمیوں کو تیز کر دیا ہے ۔اس سے قبل یہ اطلاع دی گئی تھی کہ طالبان نے ان بندرگاہوں کو کنٹرول کرتے ہوئے ان کسٹم دفاتر سے آمدنی اکٹھا کرنے کا عمل شروع کردیا ہے ، جس سے روزانہ لاکھوں کی آمدنی ہوتی ہے۔