افغانستان

افغانی کرنسی امریکی ڈالر کے مقابلے میں 10 فیصد کم ہو گئی

کابل شہر میں اے ٹی ایم مشینوں پر شہریوں کی لمبی لمبی قطاریں۔لوگ بینکوں سے اپنی بچت نکلوا رہے ہیں

کابل(صدف امیری) افغانی کرنسی کا بھاو اس وقت ڈالر کے مقابلے میں گر گیا جب لوگ طالبان کی طرف سے جنگ میں مسلسل حاصل ہونے والی کامیابیوں کے باعث بینکوں کی جانب دوڑ پڑے تاکہ اپنی بچت کو بینکوں سے نکلوا جاسکے۔ گذشتہ روز( ہفتے کی صبح) ، گزشتہ ہفتے ایک ڈالر  80 افغانی کے برابر تھا جو  بڑھ کر تقریبا 100 افغانی ہو گیا ، لیکن دن کے آخر میں یہ کم ہو کر 86 روپے ہو گیا۔ کابل کے رہائشیوں نے شہر میں اے ٹی ایم کے قریب لمبی لائنوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ مزید یہ کہ کچھ فوجیوں کو کئی مہینوں سے تنخواہ نہیں دی گئی۔ شہر میں اے ٹی ایم کے قریب لمبی قطاروں کو "طالبان کی مسلسل فتح کاباعث بتایا جارھا ہے۔ایک معاشی تجزیہ کار نے کہا کہ ہمیں بینکوں کو خالی کرنے کے ماضی کے تجربے کو نہیں دہرانا چاہیے۔کرنسی گرنے کے باعث آٹے اور خوردنی تیل کی قمیتوں میں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button