افغانستان

شمالی افغانستان میں سیکنڑوںافغان فوجیوں نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے

طالبان تین ماہ یا اس سے کم عرصے میں کابل پر قبضہ کرلیں،امریکہ

کابل(فرزانہ خوستی)گزشتہ دو دہائیوں میں پہلی بار شمالی صوبہ قندوز کے ہوائی اڈے پر تعینات 217 ویں پامیر آرمی کور نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔طالبان کی جانب سے جاری کردہ ایک وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اْنہوں نے ایک افغان ہیلی کاپٹر پر قبضہ کرنے کا دعوعی کیا ہے اور یہ بھی بتایا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر اْڑنے کے قابل نہیں۔ اس وڈیو کلپ میںافغان فورسز رینجرز اور ہمویز کو طالبان کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔
دریں اثناءطالبان نے صوبہ جوزجان کے شہر شبرغان میں ایک اور ہوائی اڈے کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔طالبان نے دفاعی لحاظ سے اہم بلخ صوبہ کے علاوہ دونوں شمالی صوبوں کے ساتھ ساتھ زون کے باقی صوبوں پرقبضہ کرلیا ہے۔
تاجکستان سے متصل صوبہ بلخ دفاعی لحاظ سے افغانستان کے صوبوں میں سے ایک ہے جہاں سے مارشل دوستم نے طالبان کے خلاف کارروائیاں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اْدھر افغان صدر اشرف غنی کی زیرصدارت صوبہ بلخ کے صوبائی دارالحکومت میں ایک اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجلاس ہوا جس کا مقصد شمالی زون کی سکیورٹی کو دوبارہ ٹریک پر لانا تھا۔
جس تیزی سے طالبان افغانستان کے علاقے فتح کرتے جارہے ہیں ا±س کو دیکھتے ہوئے امریکی حکام نے افغان حکومت کوخبردار کیا ہے کہ ہوسکتا ہے طالبان تین ماہ یا اس سے کم عرصے میں کابل پر قبضہ کرلیں۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button