افغانستان

طالبان نے افغان حکومت کے میڈیا اینڈ انفارمیشن سینٹر کے سبراہ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

داواخان مین پال افغان حکومت کے مضبوط حامی اور طالبان اور ان کی پالیسیوں کے مخالف تھے

کابل (نمائندہ خصوصی): سابق صدارتی ترجمان اور گورنمنٹ میڈیا اینڈ انفارمیشن سینٹر  کے موجودہ سربراہ جمعہ کو دارالحکومت کابل میں ہلاک ہوگئے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان میرویس ستانکزئی نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے جمعہ کی سہ پہر کابل کے دارالامان علاقے میں مین پال پر فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ مینپال کو قتل کرنے کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ عینی شاہد نے بتایا کہ مینپال نماز جمعہ پڑھنے جا رہے تھے کہ مسلح افراد نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ٹوئٹر پوسٹ میں قتل کی ذمہ داری قبول کی۔ داواخان مین پال افغان حکومت کے مضبوط حامی اور طالبان اور ان کی پالیسیوں کے مخالف تھے۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button