پاکستان میں اندرون ملک فضائی سفر کے لیے یکم اگست سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیے جانے کے فیصلے پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا ہے۔
اتوار کو کراچی ایئرپورٹ پر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے کئی مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت نہ دی گئی۔
سول ایوی ایشن کے مطابق مسافر کراچی سے اسلام آباد جانا چاہتے تھے۔ ایئرپورٹ منیجر کی زیرنگرانی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ چیک کیے جا رہے ہیں۔
حکام نے اندرون ملک فضائی سفر کے لیےویکسینیشن لازمی قرار دی ہے اور پابندی آج سے اندرون ملک جانے والی پروازوں پرلاگو ہے۔
سی اے اے حکام کے مطابق بیرون ملک سفر کرنے والے پابندی سےمستثنیٰ ہوں گے۔ جبکہ 18سال سےزائدعمرکےافرادبغیرویکسی نیشن اندرون ملک سفرنہیں کرسکیں گے۔
سی اے اے کے مطابق غیرملکی شہری بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔