اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں لاک ڈان کرکے اپنی معیشت کو کسی صورت تباہ نہیں کرنا۔ عوام کے سوالات کے براہ راست جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر آئی ہوئی ہے، کورونا وائرس کی بھارتی قسم سب سے زیادہ خطرناک ہے، یہ بہت تیزی سے پھیلتی ہے، ماسک کے استعمال سے کورونا وائرس پھیلنے شرح کم ہوجاتی ہے، سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈان کا فیصلہ ٹھیک ہیکیونکہ اس سے وائرس کے پھیلا کی شرح کم ہوجاتی ہے۔ لاک ڈاون لگانا ہے تو ہمیں دوسری طرف بھی دیکھنا ہے، اگر لاک ڈاون ہو تو دیہاڑی داراور مزدور طبقہ کہاں جائے گا، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ ہماری معیشت اوپر جارہی ہے، ہم نے درست فیصلے کرکے اپنی معیشت اور عوام کو بچایا ہے، ہمیں کسی صورت لاک ڈاون کرکے اپنی معیشت کو تباہ نہیں کرنا، جب تک بچوں اور اساتذہ کی ویکسی نیشن نہ ہو اسکو ل نہ کھولے جائیں۔سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کے لئے سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے جس پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں، قیمتیں کم کرنے کی کوشش کررہیہیں، تنخواہ دار طبقے کے لیے واقعی یہ مشکل وقت ہے۔ روپے کی قدر میں کمی آئی تو ساری چیزیں مہنگی ہوگئیں، ہمارے ملک میں کسان کو کم پیسے ملتے ہیں اور یہ بازاروں میں مہنگے داموں بکتی ہیں، پاکستان سب سے سستا ملک ہے، بدقسمتی سے ہمیں پیٹرول مہنگا کرنا پڑتا ہے، پیٹرول کی قیمت میں اضافہ عالمی سطح پر تیل مہنگا ہونے کی وجہ سے ہے،اس کے باوجود تیل درآمد کرنے والے تمام ملکوں سے سب سیسستا پیٹرول اور ڈیزل ہمارے ملک میں ہے۔ اس بارپاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا ہے، جس طرح ٹیکسوں کی صورت میں آمدنی بڑھتی جائے گی ہم تنخواہ دار طبقے کی مشکلات کو حل کریں گے۔
اگلی خبر پڑھیے
3 ہفتے پہلے
پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے جی سی ایس ای میں نمایاں کامیابی پر ماہ نور چیمہ کو تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا
28 اپریل, 2023
پاکستان ہائی کمیشن لندن میں کوئٹہ ایسوسی ایشن کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں ظہرانہ
13 اپریل, 2023
برطانوی پاکستانی مرد کم عمربچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں ملوث ہیں،ہوم سیکرٹری سویلا بریورمین
7 اکتوبر, 2022
میں نے پانچ ایم این اے خرید لئے ہیں، عمران خان کی نئی آڈیو لیک ہو گئی
5 اکتوبر, 2022
Liz Truss ‘ترقی، ترقی اور ترقی’ چاہتی ہے۔ یہ ہے کہ کس طرح Brexit نے اس کے مقصد کو نقصان پہنچایا ہے۔
متعلقہ خبریں
یہ بھی دیکھئے
Close