اسلام آباد: پاکستان علما کونسل نے محرم الحرام کے حوالے سے 14 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔
پاکستان علما کونسل کی جانب سے جاری 14 نکاتی ضابطہ اخلاق میں فرقہ وارانہ منافرت اور ریاست مخالف مسلح بغاوت کو قومی جرم قرار دیا گیا ہے۔
علما کی جانب سے جاری کیے جانے ولاے مشترکہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ انبیاءکرامؑ، اہل بیتؓ اور اصحابؓ کا تقدس شرعی فریضہ ہے، جس کا ہر شخص کو ملحوظ رکھنا ہے۔
ضابطہ اخلاق میں اتحاد امت اور ریاستی قوانین کے نفاذ پر عمل درآمد پر زور دیا گیا ہے۔