پاکستانحقوقشامعراقلاہور

محرم الحرام کے حوالے سے 14 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری –

اسلام آباد: پاکستان علما کونسل نے محرم الحرام کے حوالے سے  14 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان علما کونسل کی جانب سے جاری 14 نکاتی ضابطہ اخلاق میں فرقہ وارانہ منافرت اور ریاست مخالف مسلح بغاوت کو قومی جرم قرار دیا گیا ہے۔

علما کی جانب سے جاری کیے جانے ولاے مشترکہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ انبیاءکرامؑ، اہل بیتؓ اور اصحابؓ کا تقدس شرعی فریضہ ہے، جس کا ہر شخص کو ملحوظ رکھنا ہے۔

ضابطہ اخلاق میں اتحاد امت اور ریاستی قوانین کے نفاذ پر عمل درآمد پر زور دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: محرم الحرام میں‌ امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کی زبردست کاوش

یاد رہے کہ  کومت پاکستان نے محرم الحرام میں امن و امان اور مذہبی رواداری کو برقراررکھنے کے لیے اسلام آباد اور لاہور میں رابطہ دفاتر قائم کیے ہیں۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے امید ظاہر کی کہ محرم الحرام کا مہینہ امن و امان سے گزرے گا۔

انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی چیزوں پر بھروسہ نہ کریں کیونکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر آنے والی ہر چیز درست نہیں ہوتی، فرقہ واریت اور انتہا پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ شام اور عراق کو فرقہ وارنہ طور پر تباہ کیا گیا، فرقہ واریت کی روک تھام کے لیے حکومت نے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا اور تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا، محرم الحرام کے حوالے سے تمام مسالک کے علما سے ملاقات اور بات چیت ہوئی ہے، سب نے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سامنے آگئی

مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں پیغام پاکستان کے ضابطہ اخلاق  پر مکمل عمل درآمد کیا جائےگا، وزیراعظم کا ویژن واضح ہے کہ آئین و قانون میں دیئےگئے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ پیغام پاکستان کا ایک مقصد یہ ہے کہ اپنا مسلک چھوڑو نہیں دوسروں کا مسلک چھیڑو نہیں۔

تبصرے

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں