پاکستانکراچی

وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، سندھ حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کرنے پر انہیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حلیم عادل شیخ سندھ کے عوام کی آواز بنتے رہیں گے۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلے انہیں جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا گیا، اب ان پر حملے کئے جا رہے ہیں جو ایک بزدلانہ فعل ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ جمہوریت اور اظہار رائے کا راگ الاپنے والے سندھ میں اپوزیشن رہنما کی آواز کو خاموش کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری سندھ حکومت اور حکومتی مشینری پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔ اس طرح کی تمام بزدلانہ کارروائیاں صوبائی حکومت کی ایماءپر کی جا رہی ہیں جن کا مقصد پیپلز پارٹی کی کرپشن پر پردہ ڈالنا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج سندھ کا انفراسٹرکچر تباہ حال جبکہ تعلیمی ادارے مویشیوں کے باڑے بن چکے ہیں۔ حلیم عادل شیخ سندھ کے عوام کی آواز بنتے رہیں گے۔


مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں