لاہور (ایچ آر این ڈبلیو) لاہور کی سیشن عدالت نے 14 سالہ بھتیجی کو قتل کرنیوالے چچا کاشف کو سزائے موت سنا دی۔
رواں سال کے آغاز پر لاہور میں کاشف نامی شخص نے گھریلو تنازع پر طيش ميں آکر فائرنگ کردی تھی، جس میں اس کی 14 سالہ بھتیجی جاں بحق ہوگئ تھی۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ فیکٹری ایریا میں درج کیا گیا تھا۔
لاہور کی مقامی عدالت کے جج رانا عمران شفیع نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر کاشف کو سزائے موت کا حکم دیا۔
استغاثہ کے وکیل حافظ محمد عبید نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے 13 گواہوں سے تفتیش کی۔
کاشف کیخلاف شواہد ہفتے کو عدالت میں پیش کئے گئے، جس کے بعد جج رانا عمران شفیع کیس کا فیصلہ سنادیا، ملزم کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی تھی۔