پاکستانکراچی

کورنگی کی 6 سالہ ماہم سے ریپ اور قتل کا ملزم گرفتار – Human Rights News Worldwide- News Agency- Urdu Service

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) کورنگی میں 6سالہ بچی ماہم کے اغوا، ریپ اور قتل کا ایک ملزم ذاکر پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ذاکر بچی کا پڑوسی تھا، ایک گھنٹے تک ملزم نے بچی کو رکشے میں سیر کرائی، پھر ریپ کے بعد ملزم بچی کوقتل کرکے لاش کچرا کنڈی میں پھینک دی۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بچی کو 27 جولائی کو گلی سے اغوا کیا گیا تھا جبکہ 28 جولائی کو کچرے کے ڈھیر سے بچی کی لاش ملی۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں کسی کو نامزد نہیں کیا تھا البتہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے۔

کورنگی نمبر 4 پاک غوثیہ روڈ پر کچرا کنڈی سے6 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش ملی تھی، کمسن بچی گزشتہ اُس وقت لاپتہ ہوئی جب علاقے ميں بجلی نہيں تھی۔

پولیس کی جانب سے کرائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں قتل سے پہلے بچی کا ریپ کیے جانے کی بھی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس دوران اس پر بدترین تشدد بھی کیا گیا اور بچی کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی پائی گئی۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں