پاکستان

پیٹرول ایک بار پھر مہنگا کردیا گیا – Human Rights News Worldwide- News Agency- Urdu Service

اسلام آباد (ایچ آر این ڈبلیو) وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پٹرول مہنگا کردیا۔ اس بار پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے اور 71 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
نئے اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 119 روپے 80 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔
نئی سمری کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہیں، جو کہ بالترتیب 116 روپے اور 53 پیسے اور 84 روپے اور 67 پیسے ہے۔ جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 35 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 87 روپے اور 49 پیسے ہوگئی ہے۔

معاون خصوصی شہباز گل کے مطابق 26 جولائی کے اعدادو شمار کے مطابق دنیا میں 27 ممالک میں پیٹرول کی قیمت پاکستان سے کم اور 140 ممالک میں پاکستان سے زیادہ ہے، دنیا میں پیٹرول کی اوسط قیمت 1.19 ڈالر فی لیٹر لیکن پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 0.72 ڈالر فی لیٹر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ 47 فیصد ہوا لیکن پاکستان میں 11 فیصد ہوا۔ معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ اوگرا کی سفارش پر پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں