لاہور (ایچ آر این ڈبلیو) ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی کورونا کے ڈیلٹا ویرئنٹ کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ اسی بنا پر لاہور کے 13 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگاديا گيا، صوبہ بھر ميں 24 گھنٹے کے دوران ساڑھے 5 لاکھ سے زائد افراد کی ويکسينيشن کی گئی۔
لاہور ميں بھی کرونا وباء کی ڈیلٹا قسم کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، کیسز بڑھنے کے باعث انتظامیہ نے لاہور کے 13علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگاديا گيا۔
سیکریٹری پرائمری ہیلتھ سارہ اسلم نےای ایم ای سوسائٹی، جوہر ٹاون، گرین سٹی، شامی روڈ، مسلم ٹاون، وحدت کالونی، گلشن راوی اور ماڈل ٹاؤن میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
دوسری جانب پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریکارڈ ویکسینیشن کی گئی، ايک دن ميں صوبہ بھر میں 5 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگی۔