
پروگرام کیلئے پالیسی کی منظوری دے دی گئی ہے، اب بیک وقت ایک چھت تلے عوام کو تمام سہولیات میسر آسکیں گی۔ اسلام آباد میں بروز ہفتہ 31 جولائی کو میڈیا سے گفتگو میں معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ منظور شدہ پالیسی کے مطابق احساس ون ونڈو پالیسی کے 6 ستون ہیں۔ انہوں نے بتایا ان 6 ستون میں ون ونڈو مرکز، بیک آفس کا جدید نظام، احساس ڈیجیٹل، موبائل ایپ، ڈیٹا کا مربوط نظام اور ٹارگٹنگ کی یکساں پالیسی شامل ہوگی۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا مزید کہنا تھا کہ ون ونڈو پالیسی کا مقصد صارفین کو ون اسٹاپ شاپ کے ذریعے احساس کی تمام خدمات و معلومات کی فراہمی ہے۔ انہون نے یہ بھی بتایا کہ ہر ضلع کی سطح پر
احساس کے ون ونڈو مراکز کھولے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں ستارہ مارکیٹ میں پہلا ون ونڈو احساس سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ اس مرکز میں ، ایک ہی جگہ پر تمام احساس خدمات تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ احساس کے تحت بائیومیٹرک تصدیق کے مسائل، نادرا سے تصدیق شدیہ وفات سرٹیفیکیٹ اور نادارا والا خصوصی افراد کا کارڈ بنوانے کیلیئے نادرا دفتر قائم کیا گیا ہے۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ون ونڈو احساس پروگرام کے ڈیٹا کی وجہ سے عوام تک براہ راست رسائی ہوگی