بھارتپاکستانکراچی

وبا سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت وہی کررہی ہے جیسے مودی نے کیا، حماد اظہر – روزنامہ آزادی


ویب ڈیسک |

وقتِ اشاعت :

2 mins پہلے

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں لاک ڈاؤن پر سخت تنقید کی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں حماد اظہر نے لکھا کہ وبا سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت ویسے ہی کررہی ہے جیسے مودی سرکار نے گزشتہ سال بھارت میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو سیکھنا چاہیےکہ کس طرح عالمی سطح پر وبا سے نمٹا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں 31 جولائی سے 8 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button