ایکسپوپاکستانکراچی

کراچی: ویکسی نیشن کیلئے عوام کا رش، احتجاج،دھکم پیل، سیکیورٹی گارڈ زخمی

کراچی میں ویکسی نیشن کیلئے شہریوں کا ایکسپو سنٹر کے باہر شدید رش دیکھا گیا، طویل قطاروں میں لگے افراد کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا، ہال کے شیشے توڑ دیئے اور سکیورٹی پر تعینات سکاؤٹ اہلکار زخمی ہو گیا۔

خیال رہےکہ سندھ حکومت کی جانب سے ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سِم بلاک کرنے کی تجویز پر کراچی کے ویکسین مراکز پر شہریوں کا رش لگ گیا ہے اور صبح سویرے سے لےکر رات گئے تک ان مراکز پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود رہتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ایکسپو سینٹرکے ہال نمبر3 میں ویکسینیٹرز نے 2 گھنٹے کے لیےکام چھوڑ دیا تھا، ویکسینیٹرز کو تنخواہ نہیں ملی تھی جس پر انہوں نے کام بند کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ہال نمبر4 میں کارٹیجز ختم ہوگئے تھے جس کے باعث وہاں بھی ویکسینیشن رک گئی تھی، ویکسینیشن کا عمل کئی گھنٹے بند رہا جس پر شہری مشتعل ہوگئے تھے۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں