کراچی:سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی اٹھالی گئی،محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا،محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق دودھ کی دکانیں اور بیکریاں کھلی رہیں گی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ چنگچی،رکشہ اورٹیکسیوں کوسڑکوں پرآنےکی اجازت دےدی گئی، پرائیویٹ گاڑی میں صرف 2 افراد کے بیٹھے کی پابندی بھی ختم کردی گئی۔