
اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پہلا موقع نہیں کہ مودی حکومت نے کرکٹ کو اپنی مذموم سیاست کی بھینٹ چڑھایا ہو، ہرشل گبز پر کشمیر لیگ میں حصہ نہ لینے کا دباؤ اس پرانی روش کا تسلسل ہے۔
ہم ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کی جدوجہد کو ایسے اقدامات سے نقصان نہیں فائدہ ہی ہو گا۔