اسلام ٹائمز۔ افریقی اتحاد میں غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کو رکنیت دیئے جانے پر فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسمعیل ہنیہ نے افریقن یونین کے سربراہ موسی فکی کے نام ایک احتجاجی خط ارسال کیا ہے۔ حماس کی دفتری ویبسائٹ پر نشر ہونے والے موسی فکی کے نام ارسال شدہ اس خط کی ابتداء میں اسمعیل ہنیہ نے فلسطینی عوام اور آزادی و خودمختاری اور اپنی سرزمینوں کو واپسی کے ان کے حق کی حمایت پر مبنی سالہا سال پرانے افریقی اتحاد کے تاریخی و اصولی موقف پر اس کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ افریقی اتحاد میں غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کی عبوری شمولیت کے بارے جاری ہونے والے اس فیصلے کی خبریں، ہم حماس کے اندر انتہائی افسوس و تعجب کے ساتھ سن رہے ہیں۔ حماس کے سربراہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ افریقی اتحاد مستحکم بنیاد کی حامل ایک ایسی مضبوط تنظیم ہے جس نے ہمیشہ فلسطینی عوام و ان کی عادلانہ امنگوں کی حمایت اور ہر قسم کی دہشتگردی و جارحیت کے مقابلے میں قیام کیا ہے، لکھا کہ یہ فیصلہ افریقی اتحاد کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے جبکہ حماس اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اس فیصلے پر شدید احتجاج کرتی ہے۔ انہوں نے آخر میں لکھا کہ یہ اقدام اس فلسطینی قوم اور اس کے تمام قانونی حقوق کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مانند ہے جو اپنی سرزمین غصب کرنے والے قابض فریق کے خلاف مسلسل برسرپیکار ہے۔
اگلی خبر پڑھیے
7 دسمبر, 2021
پاکستان طلبا کے لیے کینیڈا میں تعلیم کے شاندار مواقع موجود ہیں،کینیڈین رکن پارلیمنٹ شفقت علی
15 ستمبر, 2021
انڈونیشیا نومبر میں غیر ملکیوں کے لیے سرحد دوبارہ کھول دے گا ،وزیر صحت
6 ستمبر, 2021
لیبیا:معمر قدافی کے بیٹے السعدی قدافی کوجیل سے رہاکردیا گیا
31 اگست, 2021
رومانیہ کی 20سالہ طالبہ عالمی مقابلہ حْسن کیلئے منتخب
25 اگست, 2021
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی
متعلقہ خبریں
یہ بھی دیکھئے
Close