اسرائیلاقوام متحدہایرانبین الاقوامیتارکین وطن

ایران نے مغربی ممالک کی عہد شکنیوں کو اقوام متحدہ کے سکریٹریٹ میں بطورسند درج کرادیا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران نے مغربی ممالک کی بد عہدی اور عہد شکنی کو اقوام متحدہ کے سکریٹریٹ میں بطور سند درج کرادیاہے۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کی چھٹی سالگرہ  کے موقع پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام اپنے خط میں مغربی ممالک کی تمام بد عہدیوں کا ذکر کیا اور اس خط کو اقوام متحدہ کے سکریٹریٹ میں سند کے عنوان سے ثبت کرادیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مغربی ممالک کے مشترکہ ایٹمی معاہدے اور اقوام متحدہ کی قرار داد کے بارے میں ان کی تمام بد عہدیوں کو انگریزی اور فارسی زبان میں جمع کیا ہے جنھیں کتاب کی شکل میں آئندہ نشر کردیا جائےگا۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں