بین الاقوامیتارکین وطن

ڈاکٹر عشرت حسین نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھیج دیا

جی ہاں


42۔ خیالات

وزیر اعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر عشرت حسین نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے، تاہم ان کے استعفے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت میں اسٹیٹ بینک کے گورنر کے فرائض انجام دینے والے ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفے سے متعلق تصدیق کے لیے رابطہ کرنے پر کوئی جواب نہیں دیا۔

ذرائع نے کہا کہ وزیر اعظم نے اب تک ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وہ ڈاکٹر عشرت حسین کے استعفے سے متعلق رپورٹس کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے۔

ڈاکٹر عشرت حسین وفاقی وزیر کی حیثیت سے اگست 2018 سے وفاقی کابینہ کا حصہ تھے اور انہوں نے وزیر اعظم آفس میں ادارہ جاتی اصلاحات سیل (آئی آر سی) قائم کیا تھا۔

آئی آر سی کی تشکیل کابینہ کے 28 اگست 2018 کے فیصلے کی روشنی میں عمل میں آئی تھی اور اسے سول سروس اصلاحات، کفایت شعاری اور حکومت کی تشکیل نو کے متعلق ٹاسک فورسز کے سیکریٹریٹ کے طور پر کام کرنا تھا۔

منبع: ڈان نیوز

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں